ڈھاکا( مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلا دیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کے تربیتی پروگرام کو منسوخ کر دیا۔بنگلا دیش کی وزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور نے اتوار کو ایک سرکلر جاری کر کے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ سرکلر کے مطابق، 10 سے 20 فروری تک بھارت میں ہونے والے تربیتی پروگرام میں شریک ہونے والے عدالتی اہلکاروں کی منظوری سپریم کورٹ کی ہدایات کی تعمیل میں منسوخ کر دی گئی ہے۔منسوخ ہونے والے اہلکاروں میں اسسٹنٹ ججز، سینیئر اسسٹنٹ ججز، جوائنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور دیگر مساوی سطح کے افسران شامل ہیں۔ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق، یہ فیصلہ بنگلا دیشی عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد نئی دہلی اور ڈھاکا کے تعلقات میں مزید کشیدگی کے بعد کیا گیا۔
بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات، بنگلا دیش نے ججز تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا
5