واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈیسک)امریکا میں شدید برفباری نے نظام زندگی مفلوج کر دیا، 7 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔امریکا کی 30 ریاستوں میں برفباری کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا، جبکہ کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 5 سے منفی 29 ڈگری تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے اوہائیو سے واشنگٹن تک 6 سے 12 انچ تک برف پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔شدید برفباری کے باعث 1500 سے زائد پروازیں ملتوی اور 5 ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ سڑکوں اور تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ، مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ نیشنل ویدر سروس کے مطابق، حالیہ جنوری میں پڑنے والی سردی 2011 کے بعد امریکا میں سب سے زیادہ شدید سردی ہے۔
امریکا: 30 ریاستوں میں شدید برفباری، 7 میں ایمرجنسی نافذ
4