لاہور( اباسین خبر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے شہزادہ منصور کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے سعودی عرب کے صوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصور نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مریم نواز نے انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کی دعوت دی اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے برادرانہ تعاون کو سراہا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ “سعودی عرب ہمارا بڑا بھائی ہے، اور دونوں ممالک کے عوام کے دل یکساں دھڑکتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے سکیورٹی اور میرٹ کو یقینی بنایا ہے۔ سعودی سرمایہ کاروں کو سپیشل پیکج کے تحت مراعات دی جائیں گی۔”اس موقع پر شہزادہ منصور نے کہا کہ “پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خطے کے استحکام اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
مریم نواز سے سعودی شہزادہ منصور کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
5