فیصل آباد( ہیلتھ ڈیسک) مالی سال 2024-2025 کی پہلی ششماہی میں مختلف ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔خاص طور پر کھانسی، الرجی اور درد کشا دواں کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ الرجی کا انجکشن 432 روپے سے بڑھ کر 1500 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ مائیگرین کی درد کشا دوا 390 روپے سے بڑھ کر 900 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔اس اضافے نے مریضوں کو پریشان کر دیا ہے اور وہ حکومت سے درخواست کر رہے ہیں کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ وہ اپنی بیماریوں کا علاج مناسب قیمت پر کروا سکیں۔ڈگ ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے یہ ایک چیلنج بن گیا ہے کہ وہ ادویات کی قیمتوں کو قابو میں لائے۔
ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ، مریض پریشان
5