اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایلون مسک، جو ٹیسلا، سپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ سٹار لنک سروس کے لیے حکومتِ پاکستان کی طرف سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام نے بتایا کہ حکومت اور سٹار لنک کے درمیان بات چیت جاری ہے، اور اس درخواست پر کام ابتدائی مراحل میں ہے۔ پی ٹی اے حکام نے مزید بتایا کہ سروس کے لائسنس کے لیے تکنیکی ضروریات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور نیشنل سپیس ایجنسی اس کے تحت جائزہ لے رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ لائسنس دینے سے پہلے بینڈوتھ، اپ لنکنگ، گیٹ ویز اور دیگر اہم تکنیکی عوامل کا جائزہ ضروری ہے۔ تمام غیر ملکی سیٹلائٹ سروس پرووائیڈرز کے لیے یہی طریقہ کار ہے، اور اسپیس ایجنسی کی منظوری کے بعد ریگولیٹر کی منظوری درکار ہوگی تاکہ سٹار لنک کی سروسز فراہم کی جا سکیں۔
ایلون مسک کو سٹار لنک کیلئے حکومتِ پاکستان کی طرف سے منظوری کا انتظار
7