کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سعود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران فلم ڈائریکٹر سید نور اور اداکار شان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ سعود کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی میں شان اور سید نور کا سب سے بڑا ہاتھ ہے۔ ان کے مطابق، لالی وڈ کی زوال کا آغاز ان دونوں کے دور سے ہوا جب انہوں نے صرف اپنے ذاتی مفادات کو مدنظر رکھا اور انڈسٹری کی ترقی پر توجہ نہیں دی۔سعود نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں آئے تھے تو پاکستان میں کم از کم فلمیں بن رہی تھیں اور ان کی فلمیں ہٹ بھی ہو رہی تھیں، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ انڈسٹری کی حالت خراب کرنے میں ان کی بھی کوتاہیاں تھیں۔انہوں نے شان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شان دوسروں پر بلاوجہ تنقید کرتے ہیں لیکن اپنی خامیوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔ سعود کا کہنا تھا کہ وہ تشدد پر مبنی فلموں میں کام کرنے سے انکار کر چکے تھے، جس کے نتیجے میں ان کا کام بند کر دیا گیا اور پھر انہیں کراچی منتقل ہونا پڑا۔یہ الزامات پاکستانی فلم انڈسٹری کے حوالے سے ایک نیا تنازعہ پیدا کر سکتے ہیں، کیونکہ سعود اور شان دونوں ہی لالی وڈ کے اہم ستون سمجھے جاتے ہیں۔
اداکارہ سعود نے شان اور سید نور پر بڑا الزام لگادیا
7
پچھلی پوسٹ