کراچی ( اباسین خبر)شہر قائد کراچی میں بلوچستان کی یخ بستہ ہواں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ یخ بستہ ہواں کی وجہ سے سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔آج صبح شہر میں دھند کا سامنا بھی رہا، جس کے باعث حدِ نگاہ 2500 میٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم سرد اور خشک رہے گا، اور دن بھر شمال مشرقی سمت سے 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ
6