کو ئٹہ ( اباسین خبر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے امور اور یوتھ پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔مشیر مینا مجید نے نوجوانوں سے متعلق اقدامات اور یوتھ پالیسی پر عملدرآمد کے بارے میں بریفنگ دی۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ہمارے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کی سابق حکومتوں نے یوتھ پالیسی پر توجہ نہیں دی، لیکن نوجوانوں کی صحیح رہنمائی اور ان کی محرومیوں کو دور کر کے ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکتا ہے۔نوابزادہ رئیسانی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی محرومیوں کے خاتمے اور ان کے تحفظات کے حل کے بعد صوبے کی حقیقی ترقی کا سفر شروع ہو سکے گا۔
سابق حکومتوں نے یوتھ پالیسی پر توجہ نہیں دی، جمال رئیسانی
8