وا شنگٹن ( مانیٹرنگ)امریکی میڈیا کے مطابق، فیڈرل اپیل کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جیوری کے فیصلے کو برقرار رکھا، جس کے تحت ٹرمپ کو خاتون صحافی ای جین کیرول کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ہتک عزت کیس میں 5 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔نیویارک کی جیوری نے 1996 میں مین ہیٹن کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں کیرول کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ٹرمپ کو مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت نے ٹرمپ کو 2 ملین ڈالر جنسی ہراسگی اور 3 ملین ڈالر ساکھ کو نقصان پہنچانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔نومنتخب صدر نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی، جسے فیڈرل کورٹ نے مسترد کردیا۔ اس سے قبل بھی ایک علیحدہ مقدمے میں عدالت نے ٹرمپ کو کیرول کو 83 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
ٹرمپ کو بڑا دھچکہ، جنسی ہراسگی کیس میں 5 ملین ڈالر جرمانہ برقرار
5