پسنی( اباسین خبر)پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے احتجاجی ملازمین نے آج سے ہاربر کے تمام داخلی و خارجی گیٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ آ ل پارٹیز، انجمن تاجران، ماہیگیر ویلفیئر سوسائٹی، پسنی سول سوسائٹی اور عمائدین کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ فش ہاربر کے اندر نصف درجن سے زائد فیکٹریاں، متعدد دکانیں، ہوٹلز اور دفاتر موجود ہیں، جن میں کسٹم، موٹروے پولیس اور دیگر ادارے شامل ہیں۔ اس فیصلے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور دفاتر میں کام کرنے والے اداروں کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔فش ہاربر کے ملازمین کا کہنا ہے کہ سیکرٹری فنانس بلوچستان بابر خان کاکڑ کی ذاتی ضد و انا کی وجہ سے یہ سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پسنی فش ہاربر کے ملازمین نے 20 دسمبر سے دفاتر کی تالا بندی کر کے احتجاج شروع کر رکھا ہے۔
تنخواہوں کی عد م ادائیگی کیخلاف ملازمین کا پسنی فش ہاربر بند کرنے کااعلان
13