غزہ( مانیٹر نگ ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری رہی، 24 گھنٹے میں مزید 38 فلسطینی شہید جبکہ 137 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کے قریب حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہسپتال کے آئی سی یو ڈائریکٹر اور طبی عملے کے دو ارکان شہید ہوگئے۔ صیہونی فورسز نے کمال عدوان ہسپتال کی ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے ہسپتال روزانہ حملوں کے باعث غیر فعال ہو گیا۔اسرائیل کی طرف سے شمالی غزہ کا محاصرہ جاری رہا، اور مقبوضہ مغربی کنارے میں تلکرم پناہ گزین کیمپ پر چھاپے مارے گئے، جہاں گزشتہ روز 8 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 45,399 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ سات ہزار 940 زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے اور امدادی سامان لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں تین بچے سردی کے باعث دم توڑ گئے۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کم نہ ہوئی، 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
1
پچھلی پوسٹ