لاہور( شو بز ڈیسک)فنڈز کی کمی کے باعث پاکستان نے اے ایف سی ایشین ویمن فٹسال کوالیفائنگ رانڈ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔اے ایف سی ایشین ویمن فٹسال کوالیفیکیشن رانڈ کے میچز اگلے ماہ ہونے تھے اور پاکستان کا گروپ بی میں انڈونیشیا کے خلاف مقابلہ متوقع تھا۔ تاہم پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایف ایف نے ایونٹ میں شرکت کے لیے فیفا سے فنڈنگ کی درخواست کی تھی، لیکن اس پر کوئی جواب نہیں ملا۔ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستان کی مینز ایشین کپ کوالیفائنگ رانڈز میں شرکت پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق اگر 20 جنوری تک فنڈز کی فراہمی کے بارے میں کوئی جواب نہیں آیا تو مارچ میں ہونے والے مینز ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان کا حصہ بننا مشکل ہو جائے گا۔
فنڈزکی کمی کے باعث پاکستان اے ایف سی ایشین ویمن فٹسال کوالیفائنگ راؤنڈ سے دستبردار
1