ماسکو( ما نیٹر نگ ڈیسک)اسرائیل کے شام پر حملے، روس نے خبردار کر دیا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ شام میں سرحد پار سے حملوں کے ردعمل میں اسرائیل پر حملے ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہودی ریاست کے لاپرواہ اقدامات مشرق وسطی میں امن تباہ کر سکتے ہیں۔ ماسکو دمشق اور دیگر علاقائی شراکت داروں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ شام کے ٹکڑے کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ہونی چاہئے اور روس ایک متحد شام دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ روس نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ فرانس نے یوکرین سے متعلق خفیہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور روس کو ایسے مذاکرات کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔
شام پرحملے: روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
1