کویت( مانیٹرنگ ڈیسک)خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کویت میں خلیج تعاون کونسل کا 46 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں شام، لبنان اور غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں شام کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے احترام اور غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔خلیج تعاون کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شام کی خودمختاری اور سالمیت پر بیرونی مداخلت مسترد کرتے ہیں اور فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اجلاس کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ شام میں انتقال اقتدار کے لیے شامی عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے اور شام پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں۔خلیج تعاون کونسل اجلاس کے شرکا نے شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور انسانی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
1