ٹو کیو( مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان ایئر لائنز نے اپنی ویب سائٹ میں پیدا ہونے والے خلل کو دور کرنے کا اعلان کیا ہے، جو کہ گزشتہ روز ایک سائبر حملے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ ایئر لائن نے تصدیق کی کہ اس حملے کے نتیجے میں صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا اور نہ ہی کسی قسم کا وائرس یا نقصان ہوا۔کمپنی کے مطابق، کل صبح ساڑھے سات بجے کے قریب یہ سائبر حملہ شروع ہوا، جس کے باعث نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ بین الاقوامی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ اس حملے نے ایئر لائن کی ٹکٹوں کی فروخت کو معطل کر دیا تھا، تاہم اب یہ عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔جاپان ایئر لائنز نے اس ناخوشگوار صورتحال پر صارفین اور دیگر متاثرہ افراد سے دلی معذرت کی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ پروازوں کی سیفٹی پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ حکام کے مطابق یہ حملہ ممکنہ طور پر ایک “DDoS حملہ” تھا، جس میں ویب سائٹس کو عارضی طور پر ناقابل رسائی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر ڈیٹا بھیجا جاتا ہے۔اس حملے کے باوجود ایئر لائن کے نظام کو مکمل طور پر بحال کر لیا گیا ہے اور پروازوں کی سرگرمیاں دوبارہ معمول پر آ چکی ہیں۔
جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
1