کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیند کے دوران تکیے پر دل کی دھڑکن محسوس ہو تو اسے معمولی علامت سمجھ کر نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ یہ بلڈ پریشر یا سر اور گردن میں کسی رسولی کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہے۔امریکی سرجن ڈاکٹر انتھونی یون کے مطابق، اگر کسی شخص کو تھوڑی دیر کے لیے ایک پہلو پر لیٹنے پر اپنے دل کی دھڑکن سنائی دے، تو یہ کیروٹڈ شریانوں میں ہائی بلڈ پریشر کی علامت ہو سکتی ہے۔ یہ شریانیں گردن میں واقع ہوتی ہیں اور خون کو دماغ تک پہنچاتی ہیں، اور ان میں دبا بڑھنے سے دل کی دھڑکن کا محسوس ہونا ایک علامت ہو سکتی ہے۔اگر یہ مسئلہ مسلسل جاری رہے یا اس میں شدت آتی ہو تو فوری طور پر طبی مدد حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ صحت کے کسی سنگین مسئلے کا سدباب کیا جا سکے۔
دورانِ نیند تکیے پر دل کی دھڑکن محسوس ہونا کس بیماری کی علامت؟
4