ممبئی ( شو بز ڈیسک)سشمیتا سین نے حال ہی میں سلمان خان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے لیے سلمان خان کی فلم “میں نے پیار کیا” کے پوسٹرز بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ اداکارہ نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی انہیں پاکٹ منی ملتی، وہ سلمان خان کے پوسٹرز خریدتی تھیں، خاص طور پر فلم “میں نے پیار کیا” کے پوسٹرز۔ ان کے مطابق، ان پوسٹرز کو مقدس قرار دیتے ہوئے، ان کے والدین ان سے کہا کرتے تھے کہ اگر ہوم ورک وقت پر نہ کیا تو وہ پوسٹرز ہٹا دیے جائیں گے، جس کی وجہ سے سشمیتا ہمیشہ وقت پر اپنے ہوم ورک مکمل کرتی تھیں۔سشمیتا نے مزید کہا کہ وہ سلمان خان کی فلموں کی بہت بڑی پرستار تھیں اور ان کی محبت میں گرفتار تھیں۔ سشمیتا سین اور سلمان خان نے “بیوی نمبر 1” کے علاوہ “تم کو نہ بھول پائیں گے” اور “میں نے پیار کیوں کیا؟” جیسی فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔
مجھے سلمان خان سے محبت تھی، سشمیتا کا انکشاف
1