تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے پہلی بار عوامی سطح پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل حوثی رہنماں کے ساتھ بھی وہی سلوک کرے گا جو اس نے اسماعیل ہنیہ، یحیی السنوار اور حسن نصراللہ کے ساتھ کیا۔کاٹز نے مزید کہا کہ اسرائیل نے حماس اور حزب اللہ کو شکست دی، ایران کے دفاعی اور پیداواری نظام کو نقصان پہنچایا اور شام میں بشار الاسد کی حکومت کو گرا دیا۔ اب، وہ حوثیوں کے اسٹریٹجک انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو رواں سال جولائی میں ایران کے شہر تہران میں صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے دوران شہید کیا گیا تھا، تاہم اسرائیل نے اس حملے کا پہلے اعتراف نہیں کیا تھا۔
اسرائیل کا پہلی بار عوامی سطح پر اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف
4