8
کوئٹہ( ہیلتھ ڈیسک) پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے، جس کے بعد پولیو کے کیسز کی تعداد 65 ہو گئی۔حکام کے مطابق، بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اس نئے کیس کے بعد بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔پولیو کے دیگر کیسز خیبر پختونخوا سے 18، سندھ سے 18، اور پنجاب و اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔