پشاور( اباسین خبر) ضلع کرم میں امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ دوبارہ شروعضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کے لیے گرینڈ جرگہ آج دوبارہ شروع ہو گیا۔ گزشتہ روز جرگہ ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے معاہدے پر دستخط نہیں ہو سکے تھے، تاہم دونوں فریقین متعدد نکات پر متفق ہیں۔جرگے کے ایک رکن کے مطابق، ضلع کرم سے بھاری اسلحہ جمع کر کے حکومت کے حوالے کرنے کے مطالبے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ایک فریق اسلحہ جمع کرنے کے مطالبے پر علاقہ عمائدین سے بار بار مشاورت کے باوجود فیصلے پر نہیں پہنچ سکا۔گزشتہ روز کوہاٹ فورٹ میں ہونے والے جرگے میں مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرگے کی سربراہی کمشنر کوہاٹ معتصم باآللہ کر رہے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک بھاری اسلحہ موجود ہے، روڈ کھولنا بڑا رسک ہوگا۔ اس دوران ضلع کرم میں ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے، جس کے ذریعے ادویات اور دیگر ضروری سامان وہاں پہنچایا جا رہا ہے۔
کرم میں قیام امن کا مشن، گرینڈ جرگے کا دوبارہ آغاز
2