اسلام آباد( کامرس ڈیسک) او جی ڈی سی ایل نے حیدرآباد سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز کر دیاخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں سے او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں تیل و گیس کی پیداوار شروع کر دی ہے۔او جی ڈی سی ایل نے حیدرآباد میں واقع تیل کے کنویں کو فعال کر کے توانائی کے شعبے میں ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔ کمپنی نے کنار ویسٹ ویل 3 سے کامیابی کے ساتھ پیداوار شروع کی ہے، جہاں ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 1200 پی ایس آئی کے ساتھ روزانہ 3.5 ملین مکعب فٹ گیس، 30 بیرل کنڈینسیٹ اور 3.8 میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔یہ کامیابی پاکستان کے توانائی کے منظرنامے کو بہتر بنانے اور ہائیڈروکاربنز کی فراہمی کو مزید مستحکم کرنے کی عکاسی کرتی ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے ملک کے 40 فیصد ایریا میں تلاش اور پیداوار کے وسیع نیٹ ورک کی بنیاد رکھی ہے، اور کنار ویسٹ ویل 3 کی گیس کا سوئی سدرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک میں کامیابی سے انضمام ہو چکا ہے۔ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان میں توانائی اور دیگر شعبوں میں کمپنیوں کی کامیابی کے نئے دروازے کھل رہے ہیں، جس سے ملک کی معاشی استحکام میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کا حیدرآباد سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز
2