4
بیجنگ( مانیٹرتگ ڈیسک)چین نے فحش مواد فراہم کرنے والے پلیٹ فارم اونلی فینز پر پابندی عائد کر دی ہے۔صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹس شیئر کیں، جن میں بتایا گیا کہ نومبر کے آخر تک پلیٹ فارم تک رسائی ممکن تھی۔چینی حکومت فحش مواد کے حوالے سے انتہائی سخت پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور رواں ماہ کے آغاز میں چین میں اس پلیٹ فارم تک رسائی کو کچھ صارفین نے سراہا تھا۔ اس پر ویبو نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تازہ گریجویٹس کو تنگ مارکیٹ میں روزگار فراہم کر رہی ہے، جہاں وہ مواد بیچ سکیں گے۔