واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ امریکی سرزمین پر ٹک ٹاک کو کام کرنے کی اجازت دینے کے حق میں ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ عندیہ ایریزونا کے شہر فینکس میں ایک عوامی خطاب کے دوران دیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ امریکی صدارتی مہم کے دوران ٹک ٹاک پر ان کی ویڈیوز کے ویوز اربوں میں تھے۔یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کی مخالفت کا اب تک کا سب سے زیادہ ٹھوس اشارہ تھا۔یاد رہے کہ ایوان نمائندگان کانگریس نے 20 اپریل اور سینیٹ نے 24 اپریل 2024 کو ٹک ٹاک پر پابندی کے بل کی منظوری دی تھی۔ اس امریکی قانون کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری تک امریکا میں اپنی کمپنی کو فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ورنہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
ٹرمپ نے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی
6