لاہور( اباسین خبر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفت کی بنیاد پر انہیں کردار کشی کا سامنا کرنا پڑا۔ہونہار سکالرشپ پروگرام کے فیز ٹو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں موسم خراب ہونے کے باوجود وہ تقریب میں آئیں اور نواز شریف بھی اس بات پر پریشان تھے۔ انہوں نے سکالرشپس حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل اچھے ہاتھوں میں ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ہم 30 ہزار سکالرشپس دے رہے ہیں، جن میں 60 فیصد لڑکیوں کو دی جائیں گی، اور اگلے سال سکالرشپس کی تعداد 50 ہزار تک بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر محنتی بچہ اعلی تعلیم حاصل کر سکتا ہے، چاہے وہ کسی بھی معاشی پس منظر سے تعلق رکھتا ہو۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کا پیسہ تعلیم پر خرچ ہو رہا ہے اور اس پیسے کا فائدہ صرف ان بچوں کو پہنچ رہا ہے جو محنت کر کے اس سکالرشپ کے اہل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کی تقدیر بدل سکتی ہے اور اس کے ذریعے بڑے عہدوں تک پہنچا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی لیپ ٹاپس اور الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی، اور 3 کروڑ روپے تک قرضہ سکیم بھی متعارف کرائی جائے گی۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلی آفس میں کسی قسم کی سفارش نہیں چلنے دیتی اور ان کی سیاسی جدوجہد نے انہیں مزید مضبوط بنایا ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ جیلوں اور سزاں کے باوجود وہ مخالفین کے الزامات سے متاثر نہیں ہوئیں اور انہیں شکریہ ادا کرنا چاہیے جنہوں نے انہیں مضبوط بنایا۔
سیاسی مخالفت کی وجہ سے مجھے کردار کشی کا سامنا کرنا پڑا: مریم نواز
2