لاہور(اباسین خبر)سانحہ 9 مئی میں ملوث ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے مجرموں کی جیل منتقلی کا عمل جاری ہے۔ملٹری کورٹ نے 9 مئی کیسز میں سزا یافتہ 11 مجرموں کو سینٹرل جیل لاہور منتقل کر دیا ہے۔ ان مجرموں میں محمد عمران محبوب، علی شاہ، جان محمد، ضیا الرحمان، علی افتخار، عبدالہادی، داد خان، فہیم حیدر، محمد حاشر، محمد عاشق خان اور محمد بلاول شامل ہیں۔اس سے قبل 25 میں سے 12 مجرموں کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جا چکا تھا، اور اب مزید 11 مجرموں کو لاہور سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنائی تھیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان سزاں کا اعلان تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے بعد کیا گیا، اور سزا پانے والے ملزمان کو قانونی حقوق فراہم کیے گئے۔
ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ 9 مئی کیسز کے 11 مجرم سینٹرل جیل لاہور منتقل
1