لاہور( اباسین خبر)پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھرو کا امکان پیدا ہوگیا ہے، اور اس سلسلے میں صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس کل گورنر ہاس لاہور میں ہوگا، جس میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، راجہ پرویز اشرف، مخدوم سید احمد محمود، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضی اور سید علی حیدر گیلانی کریں گے، جبکہ ن لیگ کی طرف سے اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور مریم اورنگزیب شرکت کریں گے۔اجلاس میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مقامی سطح پر درپیش مسائل اور ن لیگ سے تحفظات پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آج شام ہونے والی ملاقات میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف موجودہ ملکی صورتحال اور پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پاور شیئرنگ پر بات کریں گے۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیپلزپارٹی اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق کیا تھا۔
پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھرو کا امکان
1