لاہور( اباسین خبر)ملک بھر میں بادلوں کا راج، لاہور میں بارش اور ٹھنڈی ہواں سے سردی کی شدت میں اضافہ۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے بارش نے موسم مزید سرد کر دیا، خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں جیسے گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، ماڈل ٹان، گلبرگ، کلمہ چوک اور گارڈن ٹان میں ہلکی بارش ہوئی، دن کے اوقات میں بھی بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ قصور، کاہنہ، پاکپتن اور رینالہ خورد میں بھی بوندا باندی ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے، جہاں گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی پنجاب میں جزوی طور پر ابر آلود موسم، ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند کی پیشگوئی ہے۔پہاڑی علاقوں میں شدید سردی جاری ہے، جہاں لداخ میں درجہ حرارت منفی 13، سکردو میں منفی 11، گوپس میں منفی 9، گلگت اور دیر میں منفی 8، استور میں منفی 7، قلات اور بگروٹ میں منفی 6، جبکہ کوئٹہ، زیارت اور چترال میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔
لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش، خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا
1