اسلام آباد( اباسین خبر)وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان آج مذاکرات ہوں گے، جس کی پہلی بیٹھک پارلیمنٹ ہاس کے کمیٹی روم میں ہوگی۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ان کیمرہ اجلاس کی صدارت کریں گے، جس کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کردیا ہے۔وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چودھری سالک حسین شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کیا ہے۔پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے اپنے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کیا ہے، جس میں 5 ہزار سے زائد سیاسی قیدیوں کی فہرست شامل ہے، جس میں عمران خان کا نام سرفہرست ہے۔ ذرائع کے مطابق، مذاکرات کے دوران سیاسی قیدیوں کی رہائی اور 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبات کیے جائیں گے۔ جوڈیشل کمیشن میں سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز شامل ہوں گے۔
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
2