5
کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان اور اداکارہ فریدہ شبیر کی بیٹی، اداکارہ یشمیرا جان نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔یشمیرا جان اس وقت ڈرامہ سیریل “غیر” میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آ رہی ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر یشمیرا جان کی ہدایت کار و اداکار یاسر نواز کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔