5
ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی نئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کی طلاق یا علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، گزشتہ روز ممبئی میں دونوں اداکاروں نے اپنی بیٹی آرادھیا کے اسکول فنکشن میں ایک ساتھ شرکت کی، جہاں امیتابھ بچن بھی موجود تھے۔اس تقریب کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، جن سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان تعلقات بہتر ہیں اور ان کی علیحدگی یا ناراضگی کی افواہیں صرف افواہیں ہی ثابت ہوئیں۔