4
ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی سپر اسٹار انوشکا شرما بھی پاکستانی ڈراموں کی سپر اسٹار اقرا عزیز کی مداح نکلی ہیں۔ جیو کے سپر ہٹ ڈرامے “خدا اور محبت” سے کئی ممالک میں شہرت حاصل کرنے والی اقرا عزیز نے گزشتہ ہفتے برطانوی قونصلیٹ کراچی میں منعقدہ فیشن شو میں کیٹ واک کی، جہاں انہوں نے جامنی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انوشکا شرما نے بھی اسی رنگ اور طرز کا لباس پہنا، جس پر سوشل میڈیا پر دونوں کے یکساں ڈریس پر دلچسپ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔