اسلام آباد( ابا سین خبر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں اور وہ منت کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔18 ویں سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپیکرز کانفرنس کے انعقاد پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس میں شرکت کو اعزاز سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں تمام شریک افراد کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا اور سپیکر ایوان کے تقدس کا محافظ ہوتا ہے۔سردار ایاز صادق نے ملک میں سیاسی تقسیم کے خاتمے کے لیے سپیکرز کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی اسمبلیوں کو مزید فعال بنانا ہوگا اور حکومت و اپوزیشن کے ارکان کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیکرز کانفرنس کی تجاویز اور اصلاحات کو مانیٹر کیا جائے گا اور انسداد دہشت گردی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے جب بھی ضرورت پڑی، وہ جاری کیے جائیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے جمہوری روایات اور اقدار کی پاسداری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے دروازے کھلے، منت کرنے کو بھی تیار ہیں: سپیکر ایاز صادق
4