5
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے کلاس لائسنس کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق، وی پی این خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ تاہم، کلاس لائسنس برائے ڈیٹا کی بحالی انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے زمرے میں شامل نہیں ہے۔مقامی لوپ لائسنس ہولڈرز پی ٹی اے سے پیشگی اجازت حاصل کرنے کے بعد وی پی این خدمات فراہم کر سکیں گے۔ درخواست کا عمل اور مزید تفصیلات پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔