اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا نے 15 جنوری سے انگلیوں کے مدہم نشانات والے شہریوں کی شناختی تصدیق کے لیے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں نادرا نے بائیومیٹرک اور شناختی تصدیق کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک مشاورتی کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں مختلف شعبوں کے ریگولیٹرز اور متعلقہ اداروں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔چیئرمین نادرا نے کانفرنس میں شناختی تصدیق کے نظام میں جدت لانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اب چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق پاک آئی ڈی موبائل ایپ یا نادرا کے مراکز پر کرائی جا سکے گی، جس سے مختلف خدمات تک رسائی میں بہتری آئے گی اور غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ ہوگا۔کانفرنس میں آنکھوں کے نشانات کے ذریعے شناختی تصدیق کی ٹیکنالوجی پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی، اور نئے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے باہمی اشتراک اور تعاون کو مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔
نادرا کا انگلیوں کے مدہم نشانات والے شہریوں کی تصدیق کیلئے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان
7