5
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔گزشتہ روز کیپ ٹان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 329 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 330 رنز کا ہدف دیا۔ تاہم، ہینرچ کلاسن کے علاوہ پروٹیز کا کوئی بیٹر پاکستانی بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا، اور اس طرح پاکستان نے مسلسل دوسرے میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز میں ناقابلِ شکست 0-2 کی برتری حاصل کی۔