3
کراچی ( کامرس ڈیسک)گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی۔جمعے کو اسٹاک ایکسچینج میں 342 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 106,617 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں مزید تیزی آئی اور 100 انڈیکس میں 1084 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 107,359 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کی کمی آئی، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 28 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔