کراچی ( سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹرز، ٹی20 اسٹارز کی قسمت کا فیصلہ کرنے لگے، اور سلیکٹرز اظہر علی اور اسد شفیق کی جانب سے پی ایس ایل 10 کے لئے مقامی پلیئرز کی کیٹیگریز پر بعض فرنچائزز نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، پی ایس ایل میں مقامی پلیئرز کی کیٹیگریز فرنچائزز خود طے کرتی ہیں اور ہر ٹیم کو دیگر 5 پلیئرز پر رائے دینے کا حق ہوتا ہے۔ تاہم، اگر کوئی اختلاف سامنے آئے تو قومی سلیکشن کمیٹی فیصلہ کرتی ہے۔ اس بار سابق ٹیسٹ کرکٹرز اظہر علی اور اسد شفیق کے ساتھ سابق امپائر علیم ڈار نے حتمی فیصلے کیے، جس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ملتان سلطانز کے عثمان خان گزشتہ سیزن میں 107.50 کی اوسط سے 430 رنز بنا کر بابراعظم کے بعد دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ انہوں نے 2 سنچریاں اور اتنی ہی ففٹیز بھی بنائیں اور اس کے بعد وہ مسلسل ٹی20 کرکٹ کھیلتے رہے اور پاکستانی اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔ باوجود اس کے کہ 4 فرنچائزز نے انھیں پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل کرنے کا ووٹ دیا تھا، انہیں ٹاپ کیٹیگری کے بجائے ڈائمنڈ کیٹیگری میں رکھا گیا۔
پلیئرز کی کیٹیگریز پر فرنچائزز نے سوال اٹھا دیے
3