ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کی جانب سے آسٹریلیا کو ہوم گرانڈ پر شکست دینے کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے فیورٹ قرار دینا شروع کر دیا ہے۔بھارت کے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، صحافیوں اور اسپورٹس تجزیہ کاروں نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی حالیہ شکستوں پر کپتان روہت شرما اور سینئر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔یہی انفلوئنسرز، جو ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے رانڈ سے باہر ہونے پر گرین شرٹس کا مذاق اڑا رہے تھے، اب محض 6 ماہ بعد اپنی بھارتی ٹیم سے زیادہ پاکستان کو سپورٹ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ون ڈے فارمیٹ میں چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان کا اسکواڈ مضبوط ہو چکا ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے فیورٹ ٹیموں میں شامل ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی میڈیا پھر پاکستانی ٹیم کو پہاڑ پر چڑھانے لگا
3