د مشق( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکام شام کی نئی انتظامیہ سے ملاقات کے لیے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی حکام بشار الاسد کا تختہ الٹنے والی تنظیم “حیات تحریر الشام” کے نمائندوں سے ملاقات کے لیے دمشق میں موجود ہیں، جسے امریکا ابھی تک دہشت گرد گروپ قرار دیتا ہے۔یہ دورہ حالیہ دنوں میں اقوام متحدہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت دیگر ممالک کے وفود کے دوروں کے بعد ہوا ہے، جو ایک دہائی سے زائد عرصے بعد دمشق میں باضابطہ امریکی سفارتی دورہ ہے۔شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکا اور یورپی ممالک کے وفود کے دورے عرب ممالک کی طرف جھکا کی پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق وفد میں اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ باربرا لیف، امریکی صدر جو بائیڈن کے نمائندہ خصوصی راجر کارسٹینس اور بیورو آف نیئر ایسٹ افیئرز کے سینئر مشیر ڈینیئل روبنسٹین شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی حکام شامی عوام سے براہ راست بات چیت کریں گے اور سول سوسائٹی کے ارکان سے شام کے مستقبل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ یہ بھی پوچھیں گے کہ امریکا ان کی مدد کس طرح کر سکتا ہے؟
امریکی حکام شام کی نئی انتظامیہ سے ملنے دمشق پہنچ گئے
5