ممبئی ( شو بز ڈیسک)جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار الو ارجن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران حیدرآباد میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 9 سالہ بچہ سریتیج کو شدید زخمی ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، حیدرآباد کے پولیس کمشنر نے بچہ کی رپورٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اس کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث اسے دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔تلنگانہ کی ہیلتھ سیکریٹری ڈاکٹر کرسٹینا نے اس حادثے کے بعد کہا کہ بچے کی حالت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور صحت یابی کی امید ابھی باقی ہے، تاہم بچہ وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہے۔یہ واقعہ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں پشپا 2: دی رول کے پریمیئر کے دوران پیش آیا تھا، جہاں بھگدڑ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق بھی ہو گئی۔
پشپا 2 کی اسکریننگ کے دوران زخمی ہونے والا بچہ دماغی طور پر مردہ قرار
4
پچھلی پوسٹ