کو ئٹہ ( اباسین خبر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایک ماہ کے دوران ایرانی ڈیزل اور منشیات کی بھاری کھیپ تحویل میں لے کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان کے مطابق، گوادر، پسنی اور اوتھل میں کی جانے والی کارروائیوں میں 8 لاکھ 23 ہزار 452 لیٹر غیرقانونی ایرانی ڈیزل ضبط کیا گیا۔ اس کے علاوہ 135 کلوگرام میتھ آئس اور 652.5 کلوگرام چرس بھی پکڑی گئی، جن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 73.631 ملین ڈالر کے قریب ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ ضبط شدہ منشیات اور ڈیزل کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ادارہ ہر قسم کی غیرقانونی اسمگلنگ روکنے کے لیے سرگرم ہے اور ملکی معیشت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
پاکستان کوسٹ گارڈز نے 73 ملین ڈالر سے زائد کی منشیات اور ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنائی
4