4
لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے لندن کے ایکٹنگ سکول میں داخلہ لے لیا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ لندن میں ایکٹنگ اکیڈمی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں، جو ان کا ایک خواب تھا۔ان تصاویر میں عائزہ خان کو رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں ایکٹنگ سیکھنے کے لیے پرجوش دکھایا گیا ہے، جس سے ان کے نئے سفر اور فنون میں مزید مہارت حاصل کرنے کی عزم کی جھلک ملتی ہے۔