نئی دہلی ( شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کے لیے ایک قانون بنایا جائے۔ یہ مطالبہ اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی کی جانب سے اپنے ملک میں اسی نوعیت کے قانون کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے۔پریتی زنٹا نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اطالوی حکومت کا یہ اقدام ایک عمدہ قدم ہے اور امید ہے کہ بھارتی حکومت بھی مستقبل میں اس طرح کا قدم اٹھائے گی۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا یہ وقت نہیں آیا کہ اس طرح کے جرائم کے خلاف عدم برداشت کو فروغ دیا جائے؟اطالوی حکومت نے اس حوالے سے پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، اور پریتی زنٹا نے بھارت میں بھی اس قانون کے نفاذ کی امید ظاہر کی ہے۔
بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کی جنسی جرائم کے ملزموں کو نامرد بنانے کی تجویز
4