5
کراچی ( اباسین خبر)کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی کرنے والی 84 انچ قطر کی اہم پانی کی لائن پھٹ گئی ہے، جس کی وجہ سے شہر کے کئی علاقے پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ حکام کے مطابق، متاثرہ پانی کی لائن گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، بہادرآباد، لائنز ایریا اور لیاری سمیت متعدد دیگر علاقوں کو پانی فراہم کرتی تھی۔ اس حادثے کی وجہ حالیہ دنوں میں ریڈ لائن منصوبے کے دوران ہونے والی کھدائی بتائی جا رہی ہے۔ اس حادثے کے نتیجے میں روزانہ 150 ملین گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے، جس سے شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔