6
پشاور( اباسین خبر)شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے شیرانی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں دو بچیاں زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق بچیاں گھر سے پڑھنے کے لیے جا رہی تھیں کہ وہ دھماکے کا شکار ہو گئیں۔ دونوں بچیوں کی عمر 9 اور 10 سال کے درمیان ہے، اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب، ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی تیسرے روز بھی بحال نہیں ہو سکی، جس کے باعث علاقے میں مشکلات کا سامنا ہے۔