لاہور( اباسین خبر)پاکستان ریلوے نے مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 5 ماہ میں 37.5 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حاصل شدہ 32.9 ارب روپے کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق، آمدنی اور ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ آپریشنل اخراجات میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ ابتدائی 5 ماہ میں ٹرینوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود فیول اخراجات میں 13.57 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان ریلوے کے سی ای او، عامر علی بلوچ کا کہنا تھا کہ بہتر ٹرین آپریشن اور مناسب اقدامات کی بدولت گزشتہ دو سالوں میں ریلوے کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کا قائم کردہ آمدنی کا ریکارڈ اس سال مزید بہتر ہوگا، اور پاکستان ریلوے 109 ارب روپے کا حکومتی ہدف پورا کرے گا۔
مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں پاکستان ریلوے کو ریکارڈ آمدن حاصل
4
پچھلی پوسٹ