لاہور( اباسین خبر)پاکستان میں امریکہ کے سفیر، ڈونلڈ بلوم، نے وفد کے ہمراہ گورودوارہ ڈیرہ صاحب کا دورہ کیا۔ اس دوران امریکی سفیر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کے ساتھ گوردوارہ کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے امریکی وفد کو “چادر صاحب” یا “کِرپان چادر” تحفے کے طور پر پہنائی، اور وفد کو مذہبی رسومات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔امریکی وفد نے صوبائی وزیر سے مذہبی اقلیتوں کے حقوق، اقلیتی کارڈز کے اجرا اور اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے بارے میں بات چیت کی۔ اس دوران پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے اقلیتی برادری کو شناخت اور حقوق کی فراہمی کو قابل تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ اس نوعیت کے دورے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور یہ پاکستانی اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
امریکی سفیر کا وفد کے ہمراہ گوردوارہ ڈیرہ صاحب کا دورہ
4