پشاور ( اباسین خبر)چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان جن چیلنجرز سے گزر رہا ہے اس میں ہمیں اتحاد کی اشد ضرورت ہے، وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔پشاور میں پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی نعمت عظمی ہے، جو کردار ہمارے بزرگوں نے پاکستان کو بنانے کے لئے ادا کیا وہ ہمیں بچانے کیلئے کرنا ہوگا۔انہوں نے کرم سمیت دیگر واقعات میں سکیورٹی فورسز اور عام لوگوں کی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں انہیں سلام پیش کرنا چاہیے۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر یہ سب ایک پاکستان ہیں۔مولانا نے کہا کہ پیغام پاکستان کے فتوی کو ہر گھر کی آواز بنائیں، کیونکہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کو پیغام امن فتوی میں حرام قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور علما کرام کے مابین مذاکرات کا جلد نتیجہ نکلے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری افواج کے جوان پاکستان میں امن کے استحکام کے لئے جانیں دے رہے ہیں، اور ہمیں بھی پاکستان میں امن و امان کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
وطن سے محبت ایمان کا حصہ، ہمیں اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد
5