اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں مختلف اہم امور پر غور کیا جائے گا، جن میں پاکستان سوشل امپیکٹ بانڈ کے اجرا کے لیے 1 ارب روپے کی حکومتی گارنٹی کی منظوری شامل ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے لیے 1 ارب 88 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی متوقع ہے۔اجلاس میں وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل انیشی ایٹو منصوبے کے لیے 53 کروڑ 61 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ایف بی آر کے تحت پرال کی تنظیم نو سے متعلق سمری بھی ای سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے، اور ایس آئی ایف سی کے لیے 52 کروڑ 37 لاکھ روپے کی ترقیاتی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔مزید برآں، وزیراعظم کے زرعی پیکیج کے تحت زرعی ترقیاتی بینک کے بقایا جات کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے لیے سبسڈی کی بنیاد پر گندم کی قیمت معقول بنانے کے جامع پلان پر بھی غور ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ، وزارت تجارت کے لیے درآمدی یوریا پر سبسڈی کی مد میں تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب
4