4
پشاور ( اباسین خبر)خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندے فنڈز اور اختیارات نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے۔خیبر پختونخوا بھر سے مظاہرین اڈیالہ جیل پہنچ گئے، جہاں بلدیاتی نمائندوں نے خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کے پاس نہ فنڈز ہیں اور نہ ہی کوئی اختیار، جبکہ صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہے۔